اسلام آباد(آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا پلان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ٹیم سے شیئر کردیا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) تکنیکی ٹیم کے مذاکرات مکمل ہوگئے۔ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم ایف بی آر سے مذاکرات پر رپورٹ مرتب کررہی ہے، ایف بی آر تکنیکی ٹیم مرتب کی گئی رپورٹ نگران وزیر خزانہ کو پیش کرے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا پلان آئی ایم ایف ٹیم سے شیئر کیا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بڑھانے کیلئے بھی ایف بی آر حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ذرائع نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے اقدامات سےآگاہ کیا، ایف بی آر مرتب کی گئی رپورٹ میں سفارشات پر عمل کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں