سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والے صارفین کو ریلیف دے دیا گیا

لاہور (آئی این پی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو )نے سولر سسٹم کے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی آئوٹ سورس پالیسی ختم کر دی، سولر کنکشن لینے والے صارفین کو 36ہزار کی بجائے 33ہزار 600 روپے کا ڈیمانڈ نوٹس دیکر میٹرز کا اجراء ہو گا۔تفصیلات کے مطابق لیسکو نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والے صارفین کو ریلیف دے دیا ۔

کمپنی نے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی خریداری کے این او سی جاری کرنے پر پابندی لگا دی ہے، پابندی کے دوران صارفین کو لیسکو سستے داموں بائی ڈائریکشنل میٹرز فروخت کرے گی۔ذرائع کے مطابق لیسکو نے بائی ڈائریکشنل میٹر کی قیمت 33ہزار 600 روپے مقرر کر دی ہے جبکہ مارکیٹ میں بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت 36سے 40ہزار روپے تک مقرر کی گئی تھی ، کمپنی کی جانب سے میٹرز کی فراہمی پر صارفین کو پانچ سے چھ ہزار روپے کی بچت ہو گی۔کمپنی نے بائی ڈائریکشنل میٹرز کا سٹاک ملنے پر آئوٹ سورسنگ ختم کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close