سونے کی قیمت میں 2 روز کمی کے بعد اضافہ ہوگیا

کراچی (پی این آئی)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مسلسل 2 روز کمی کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپےکا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کا اضافے ہوا ہے جس کے بعد ماریکٹ میں سونا ایک لاکھ 87ہزار 671 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 2030 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close