سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (پی این آئی)ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں 9 ڈالر کی کمی سے سونا 2048 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، دوسری جانب پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں 1 تولہ سونا 1300 روپے کمی سے 2 لاکھ 18 ہزار 100 روپے کا ہوگیا،

جبکہ 10 گرام سونے میں 1114 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 986 روپے کا ہوگیا،اس کے علاوہ 1 تولہ چاندی 2600 روپے پر برقرار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close