اسلام آباد(پی این آئی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے زیر اثر پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق آج کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ فیوچر 8 سینٹ کمی کے بعد 77.12 ڈالر جبکہ یو ایس کروڈ آئل 13 سینٹ کمی کے بعد 72.19 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔
یاد رہے کہ مسلسل کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،
عالمی منڈی میں مسلسل کم ہوتی قیمتوں کے زیر اثر پاکستان میں بھی فی لیٹر تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں