کراچی (پی این آئی)ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،انٹر بینک میں ڈالر مزید 38 پیسے سستا ہو کر 284 روپے کا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مزید تگڑا ہوگیا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیِزی کا رجحان برقرار ہے،
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 15پیسےکی کمی ہوئی،انٹربینک میں ڈالر 284 روپے38 پیسے پربند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 63000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا
اسٹاک ایکسچینج نے دوران کاروبار63000 پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرلیا۔ آئل اور ریفائنری کمپنیز کے شیئرز میں خریداری سے مارکیٹ نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے،کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 343 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں