گیس قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں

اسلام آباد (پی این آئی)گیس کی قیمت بھی بڑھانے کی تیاریاں کی جانے لگیں،سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنی ریونیو ریکوائرمنٹ اوگرا کو بھجوادی ،جس میں ان کی جانب سے 137.62فیصد اضافہ طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کی درخواست پر سماعت 11دسمبر کو ہوگی ،کمپنی کی جانب سےگیس کی قیمتوں میں اضافہ جولائی 2023 سے طلب کیا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق گیس کی قیمت میں تقریبا 1209روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ طلب کیا گیا جبکہ گیس کی موجودہ قیمت 1246روپے 91پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ گیس کی قیمت میں فی یونٹ 1715روپے اضافہ کیا جائے اور نئی قیمت 2961روپے 98پیسے فی یونٹ مقرر کی جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close