عوام کیلئے بُری خبر، بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی) مہنگی بجلی مزید مہنگی کر دی گئی۔بجلی کی قیمت میں 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔جب کہ بجلی کی فراہمی میں زائد بلنگ اور بدعنوانی کی ایک بدترین صورتحال یہ ہے کہ ملک کی تقسیم کار کمپنیوں پر صارفین سے 100 فیصد تک اضافی چارجز وصول کرنے کا الزام عائد کیا ہے. نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ایک جامع انکوائری میں پتا چلا ہے کہ ملک بھر کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو زائد بل بھیج رہی ہیں اپنی 14 صفحہ پر مشتمل رپورٹ میں نیپرا نے بتایا کہ کوئی ایک تقسیم کار کمپنی بھی ایسی نہیں ہے، جو 100 فیصد درست بلنگ کر رہی ہے. قومی انگریزی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی اور اگست 2023 میں ملک بھر کے صارفین کی جانب سے اضافی، زائد اور غلط بلوں کی شکایت پر یہ انکوائری شروع کی گئی رپورٹ میں ڈسکوز کی پوری آمدنی کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے ہیں، جس میں میٹر ریڈنگ سے لے کر بلنگ اور جرمانے شامل ہیں. یہ الزامات ایسے وقت میں لگائے گئے ہیں۔

جب بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف مہم جاری ہے یہ رپورٹ فیلڈ دوروں اور حقیقی اور دو ماہ کے تصدیق شدہ ڈیٹا، پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) کی جانچ پڑتال کی بنیاد پر کی گئی ہے، یہ حکومت کا ذیلی ادارہ ہے، جس کو پاور سیکٹر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے.اس مشق کے بعد پاور ڈویژن اور ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹیو افسران کی سماعتیں ہوئیں انکوائری میں پتا چلا کہ صارفین سے چارج کی گئی رقم بل پر موجود میٹر ریڈنگ کی تصویر سے مختلف ہے، کچھ کیسز میں تصویر یا تو غیر واضح ہے یا تو جان بوجھ کر لی نہیں گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close