سونے کی فی تولہ قیمت میں اب تک کی سب سے بڑ ی کمی

کراچی(پی این آئی )بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کی کمی سے 2057ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو 24قیراط کے حامل ایک تولہ سونے کی قیمت 4200روپے کی کمی سے 219400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 3601روپے کی کمی سے 188100روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپےکی کمی سے 2600روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17.14روپے کی کمی سے 2229.08روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close