بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ ہونے کا امکان

لاہور (پی این آئی) بجلی کا یونٹ مزید 15 روپے مہنگا ہونے کا امکان، عوام پر 1 ہزار ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے ملک میں ہول سیل انرجی مارکیٹس کے قیام کی صورت میں گھریلو صارفین کی بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ ملک میں ہول سیل انرجی مارکیٹ کے قیام سے متعلق نئی دستاویز منظر عام پر آگئی۔ وزارت توانائی نے گھریلو صارفین کی بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔دستاویز کے مطابق ہول سیل انرجی مارکیٹ بننے سے صنعتی، کمرشل صارفین نیشنل گرڈ سے نکل جائیں گے، 50 فیصد بڑے صارفین گئے تو گھریلو صارفین کی بجلی 6 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنی پڑے گی، 10 فیصد بڑے صارفین جانے سے بجلی 15 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوسکتی ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق ایسی صورتحال میں سالانہ ایک ہزار ارب سے زائد کی اضافی سبسڈی دینا پڑے گی، کمرشل صارفین اس وقت سالانہ ساڑھے 39 ارب یونٹ بجلی استعمال کررہے ہیں، حکومت کمرشل صارفین کو مہنگی بجلی دیکر چھوٹے صارفین کو ریلیف دے رہی ہے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر بجلی مذید مہنگی کرنے کی تیاری کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کردی گئی، اس مقصد کے لیے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہے، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا سماعت کرے گی، درخواست منظور ہونے کے بعد اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

بتایا گیا ہے کہ اس درخواست کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، سی پی پی اے کا درخواست میں کہنا ہے کہ اکتوبر میں آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 20 فیصد سے زائد رہی، گیس سے بجلی کی پیداوار 7.34 فیصد، ہائیڈل سے 32 فیصد سے زائد رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close