پی این ایس سی کا چوتھا جہاز کیمرون میں حادثے کا شکار، جہاز کے پروپیلر، بوائلر اور باڈی کو نقصان پہنچا

کراچی (آئی این پی)پی این ایس سی کا چوتھا جہاز کیمرون میں حادثے کا شکار ہوگیا۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا جہاز سبی بھی کیمرون ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہو کر خراب ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹکر سے جہاز کے پروپیلر، بوائلر اور باڈی کو نقصان پہنچا۔

پی این ایس سی کا جہاز سبی ایک ماہ سے کیمرون پورٹ ڈوآلہ پر رکا ہوا ہے۔دوسری جانب ترجمان پی این ایس سی کے مطابق جہاز سبی کے بوائلر میں معمولی خرابی دور کر دی گئی، جہاز جلد تجارتی سفر شروع کرے گا۔ پی این ایس سی کے 4 جہاز خراب ہو کر مختلف بندر گاہوں پر رکے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں