ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) ملکی زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر 9 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز اضافے سے 12 ارب 39 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونیوالے اعداد و شمار کے مطابق 24 نومبر کو ہفتہ کے اختتام پر مجموعی ذخائر کا حجم 12 ارب 39 کروڑ 28 لاکھ ڈالر تھا، مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز تھی۔ اس طرح ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کے اضافے سے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جو گزشتہ ہفتے 7 ارب 18 کروڑ ڈالرز پر تھے۔اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 35 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا اور یہ ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 58 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئے جو گزشتہ ہفتے 5 ارب 12 کروڑ 23 لاکھ ڈالرزکی سطح پر تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close