قیمتوں میں اضافے کا اعلان، اوگرا نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اوگرا نے یکم دسمبر سے فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے اضافہ کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت یکم دسمبر سے ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلوسلنڈر 45 روپے مہنگا کردیا گیا،ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار7 روپے 35 پیسے مقرر کردی گئی۔اسی طرح فی کلو ایل پی جی کی قیمت 3 روپے 82 پیسے مہنگی کردی گئی۔ یکم دسمبر سے ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 254 روپے 86پیسے ہوگی۔ اسی طرح میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے37 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے کمی کا امکان ہے۔اسی طرح مٹی کا تیل فی لیٹر 2 روپے 82 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے تک کمی کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے کمی کی جائے گی۔ یاد رہے گزشتہ دو ہفتے میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.95 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسی دوران ایک ڈالر 288.14 روپے سے کم ہو کر 285.39 روپے ہوگیا۔ گزشتہ 2 ہفتوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک روپے 64 پیسے فیصد بڑھی ہے۔

اسی دوران خام تیل کی قیمت 80.56 ڈالر سے بڑھ کر 81.88 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔اوگرا سمری پرنگران وزیراعظم کو ورکنگ پیش کی جائے گی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 64 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2 لاکھ 21 ہزار روپے پر مستحکم ہے۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور مارکیٹ میں فی 10 گرام سونا ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے کی قیمت پر برقرار ہے۔ دریں اثنا مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2620 روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2246.21 روپے پر مستحکم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close