عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے زیر اثر پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق آج کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ فیوچر 15 سینٹ کمی کے بعد 82.95 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ نگران وزیراعظم کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی منڈی میں مجموعی طور پر امریکی اور برطانوی خام تیل کے بعد روسی خام تیل کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق مارکیٹ میں روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے بھی نیچے آگئی ہے، یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی 60 ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی گئی ہے مگر مارکیٹ میں روسی تیل کی قیمت مقررہ حد سے بھی نیچے چلی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close