یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے فی لیٹر پیٹرول 7 روپے 37 پیسے کی کمی متوقع ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل فی لیٹر 2روپے 82 پیسےکی کمی اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے تک کی کمی ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close