کراچی(آئی این پی) پی آئی اے کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکانٹس منجمد کردیے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے 4 ارب کی ادائیگی کرنی ہے۔ پی آئی اے نے فروری سے لے کر اب تک ریٹرن بھی فائل نہیں کیے ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکائونٹس کو منجمد کردیا گیا ہے۔
ٹریبونل کے آرڈر پر فوری طور پر 2 ارب 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ ایف بی آر نے بتایا کہ ادائیگی نہ ہونے پر اکانٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے بھی پی آئی اے کے جہازوں کو ایندھن بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے، پی ایس او نے پی آئی اے سے 1.5 ارب روپے فوری ادائیگی مطالبہ کیا ہے۔پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاسا کے آڈٹ کے دوران ایف بی آر، پی ایس او کے ایسے اقدامات بدقسمتی ہے، ایاسا آڈٹ کے بعد پی آئی اے پر یورپ میں پابندی ہٹ سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں