روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) راولپنڈی اور اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے کا اعلان کر دیا گیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافے کا اعلان کیا جس کے بعد روٹی 25 کی بجائے 30 روپے میں فروخت ہو گی۔ نان کی قیمت 30 سے 35 روپے کر دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ تندوری پراٹھا اور روغنی نان کی قیمت میں یک مشت 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جو اب 50 کی بجائے 60 روپے میں فروخت ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close