موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) یونائیٹڈ آٹوز نے اپنی موٹرسائیکل ’یو ایس 150‘ کی قیمت میں حیران کن طور پر 60ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔

کمپنی کی طرف سے یہ موٹرسائیکل چند ماہ قبل ہی متعارف کرائی گئی ، جس کی قیمت اس اضافے کے بعد اب 3لاکھ 30ہزار روپے ہو گئی ہے۔یونائیٹڈ آٹوز لاہور کی موٹرسائیکل ساز کمپنی ہے جس کی طرف سے یہ موٹرسائیکل ہنڈا اور سوزکی کی 150سی سی موٹرسائیکلز کے مقابلے میں لانچ کی گئی تھی۔ چنانچہ اس کی قیمت ان کمپنیوں کی موٹرسائیکلز کی نسبت بہت کم رکھی گئی تھی لیکن اب اضافے کے بعد اس موٹرسائیکل کی قیمت بھی ہنڈا اور سوزوکی کی 150سی سی موٹرسائیکلز کے قریب پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close