اسلام آباد (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وارتعین کی تجویزپرفوری عملدرآمد موخرکردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آٹومیشن اورسپلائی چین مینجمنٹ نظام پوری طرح تیار نہیں جس کی وجہ سے فوری طورپرہفتہ وارقیمتوں کے تعین کا امکان نہیں۔ اوگرا کو تجویز پرعملدرآمد کیلئے سٹیک ہولڈرزسے مشاورت کا حکم دیا گیا ہے جس کے بعد ہفتہ وار تعین کی تجویزپرمشاورت شروع کی گئی۔وزارت پٹرولیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز، مارکیٹنگ،ٹینکرزمالکان کی مخالفت سامنے آگئی ہے۔روزانہ کی بنیاد پرقیمتوں کے تعین کی تجویز مسترد کردی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں