سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں اضافہ

کراچی(پی این آئی) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 2030ڈالر کی سطح پر آگئی بعدازاں ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھ کر دو لاکھ 17 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 557 روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close