چینی کتنی سستی ہوگئی؟ عوام کیلئے خوشخبری

لاہور (پی این آئی) مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ہول سیل مارکیٹ میں چینی سستی ہونے کی خوشخبری سامنے آ گئی۔

غلہ منڈی میں 100 کلو چینی کی قیمت میں600 روپے کمی ہوئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں 100 کلو بوری 12 ہزار 800 روپے سے کم ہو کر 12 ہزار 200 روپے کے نرخ پر فروخت ہونے لگی۔ چینی 122 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔چینی کی ہول سیل قیمت کم ہونے پر پرچون مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close