ایف ایف سی کا غیر معمولی جنرل میٹنگ کا انعقاد

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے 23 نومبر 2023 کو ایک غیر معمولی جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ویڈیو کانفرنسنگ، جسمانی نمائندگی کے ساتھ 48.28 فیصد کا کورم قائم کیا گیا جس میں انفرادی شیئر ہولڈرز کے ساتھ ساتھ تمام بڑے ایکویٹی ہولڈرز، حکومت پاکستان، فوجی فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی شامل تھے۔ سٹی بینک، ڈوئچے بینک، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، کریسنٹ ٹیکسٹائل ملز، اٹلس اور دیگر کارپوریٹ باڈیز اور اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی-

کمپنی سیکرٹری FFC، بریگیڈیئر عرفان خان (ریٹائرڈ) نے میٹنگ کا آغاز کیا اور خصوصی کاروبار کے شیئر ہولڈرز سےکمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 199 کے تحت TEL کے قرض دہندگان کے حق میں سیکیورٹی کے طور پر ایف ایف سی کے اثاثوں پر 3.5ملین USD یا اسی رقم میں PKR کے مساوی چارج کی منظوری طلب کی ، اور کمپنی کے سالانہ آڈٹ کی گردش سالانہ جنرل میٹنگ نوٹس کے حصے کے طور پر QR فعال کوڈ اور ویب لنک کے ذریعے مالی بیانات کی بھی منظوری طلب کی_
شیئر ہولڈرز نے رائے شماری (balloting) کے ذریعے مجوزہ قراردادوں کی متفقہ طور پر منظوری دی۔

چیئرمین فوجی فاؤنڈیشن، جناب وقار احمد ملک اور MD&CEO ایف ایف سی، جناب سرفراز احمد رحمان نے اس موقع پر شرکت کی جہاں انہوں نےحصص یافتگان کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور نامساعد حالات کے باوجود، ایف ایف سی کی کارکردگی کے اعلیٰ معیار کو حاصل کرنے اور قابل قدر شیئر ہولڈرز کو مستقل آمدنی فراہم کرنے کے عزم کا یقین دلایا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close