اسلام آباد(پی این آئی)ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 38 پیسے سستا ہو کر 284 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کی کمی کے بعد 286 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں