بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، پیداواری قیمت میں اضافے کی درخواست کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) سستے پاور پلانٹس کی بجلی بھی مہنگی ہونے کاامکان ہے۔

سینٹرل پاور کمپنی گدو کی بجلی قیمتوں کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتو ںمیں اضافہ گیس مہنگی ہونے کے باعث ناگزیر ہے،استدعا ہے کہ بجلی کی پیداواری قیمت 14روپے 93پیسے فی یونٹ مقرر کی جائے،نیپرا میں گدو کمپنی کی درخواست پر 6دسمبر کو سماعت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close