ایک روٹی کی قیمت 50 روپےمقرر

کوئٹہ(پی این آئی) صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ایک روٹی کی قیمت 50روپےمقرر کر دی گئی۔تندور ایسوسی ایشن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد کوئٹہ میں 330 گرام روٹی کی قیمت 50روپے مقرر کردی گئی جبکہ 165 گرام کی روٹی 25روپے کی ملے گی۔

کامیاب مذکرات کے بعد کوئٹہ میں 13روز سے بند تندور کھل گئے،ہڑتال ختم کردی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close