چاول کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ملتان (پی این آئی)ملتان میں ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چاول کی قیمت میں اضافہ کر کے ایک ہزار روپے فی من مہنگے کر دیئےگئے۔

سیلاہ کائنات چاول 9 ہزار روپے من سے بڑھ کر 10 ہزار روپے فی من ہو گیا۔ کچی کائنات چاول 9 ہزار 800 روپے فی من فروخت ہونے لگا ۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث فیکٹریوں نے پروڈکشن بند کر دی ہے۔ آڑھتی بتا رہے ہیں کہ آج کل پنجاب میں زیر کاشت چاول کی فصل خطرہ سے دوچار ہے۔ سموگ کے باعث چاول کی کوالٹی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، ڈیمانڈ میں اضافہ اور مستقبل میں سپلائی محدود ہونے کے تاثر کی وجہ سے چاول کے ریٹ میں تیزی آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں