بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی) ملک میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، جس سے صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی صارفین پر40ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں بجلی کی قیمت 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائرکردی ہے۔ 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ کا اضافہ اکتوبر 2023ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

بجلی مزید مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست پرنیپرا29نومبرکو سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق من وعن اضافےکاجی ایس ٹی سمیت بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپےکابوجھ پڑے گا ۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close