گزشتہ 4 ماہ میں کتنا قرض لیا گیا؟ ہوشربا اعدادو شمار آ گئے

اسلام آباد(پی این آئی)معاشی عدم استحکام کا شکار پاکستان کیلئے بیرونی قرض کسی ناسور سے کم نہیں ، ایسے میں ہوشربا اعدادو شمار سامنے آئے ہیں کہ گزشتہ 4 ماہ میں 3ارب 81کروڑڈالرزکاغیر ملکی قرضہ لیا گیا۔ جولائی تا اکتوبر2023 بیرونی فنانسنگ میں گزشتہ سال کےمقابلے کمی رکارڈ کی گئی ، جولائی تا اکتوبر2022 میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا گیا تھا

اکتوبر 2023 میں31 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز کا قرضہ لیا گیا ، قرض رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اکتوبر 2022 میں 2 ارب ڈالرز سے زائد کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا تھا ،جولائی تا اکتوبر 2023 سعودی عرب سے 2ارب ڈالرز کا سیف ڈیپازٹ لیا گیا ،سعودی عرب سے 4 میں 40 کروڑ ڈالرز کا تیل ادھار پر لیا گیا ،رواں مالی سال کیلئے بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ 17 ارب 62 کروڑ ڈالرز لگایا گیا ہے ۔