عوام کیلئے بری خبر، چکی کا آٹا مہنگا ہو گیا

حیدر آباد(پی این آئی)چکی کے آٹے کی قیمت میں دس سے بارہ روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے۔ موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دس کلو چکی کے آٹے کے تھیلے کی قیمت 1350 روپے سے بڑھ کر 1470 ہو گئی ہے۔ چکی مالکان کے مطابق سو کلو گندم کی بوری تین ہزار روپے مہنگی کر دی گئی ہے، پہلے قیمت 8500 روپے تھی جو اب بڑھ کر 11500 کر دی گئی ہے۔

چکی مالکان کا کہنا تھا کہ سو کلو گندم اوپن مارکیٹ میں 12000 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close