پی آئی اے، ہفتہ وار 2 تعطیلات کے حوالے سے اہم فیصلہ

کراچی(آئی این پی)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے سی ای او نے ہفتہ وار 2 تعطیلات کو کام کے دن قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مجوزہ نج کاری کے سلسلے میں سی ای او پی آئی اے نے ہفتہ وار دونوں تعطیلات کام کے دن قرار دے دی ہیں۔ہفتہ اور اتوار کو متعلقہ شعبوں کے چیف، جنرل منیجرزاور ٹیموں کو دفتر حاضر ہونے کے احکامات جاری کر دیے گئے، ٹاسک جنرل منیجر کا کہنا ہے کہ دفتر طلبی کا مقصد مجوزہ نجکاری کے حوالے سے دیے گئے ٹاسک کی تکمیل ہے۔ٹاسک جی ایم کے مطابق کوآرڈینیشن کی جانب سے احکامات متعلقہ ملازمین کو بذریعہ ای میل دیے گئے تھے،

یہ ای میل جی ایم سی ای او سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔سی ای او اتوار کی سہ پہر دیے گئے ٹاسک کے حوالے سے ایک ریویو اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، ہفتہ اور اتوار کو آن لائن میٹنگز کے لیے آئی ٹی شعبے کو اسلام آباد اور کراچی کے بورڈ رومز میں تمام انتظامات کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close