اسلام آباد(پی این آئی) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج پھر ایک ہزار 300 روپے بڑھ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 300 روپے بڑھنے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار600 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار122 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط سونے کی قیمت 500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوئی تھی۔ دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق رقم ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنایا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق منصوبے سے ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی، اعلامیہ کے مطابق منصوبے سے نیشنل گرڈ کی ترسیلی صلاحیت کو بڑھان میں مدد ملے گی۔رپورٹ کے مطابق منصوبے سے پنجاب میں ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کیا جا سکے گا، اے ڈی بی کے مطابق قابل اعتماد بجلی کی فراہمی، جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے۔اسی طرح عالمی مارکٹ میں بھی تیل کی قیمتیں چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں، لندن برینٹ آئل 4.42 فیصد کمی سے 77.59 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے، اسی کے ساتھ ایک دن میں امریکی خام تیل 3 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل سستا ہوگیا۔ لندن برینٹ آئل 4.42 فیصد کمی سے 77.59 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں