گیس قیمتوں میں مزید اضافہ، عوام کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے آئندہ سال کے آغازمیں گیس کی قیمت میں مزید اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ حکومت کو جنوری 2024 سے گیس کی قیمتیں پھر بڑھانا ہوں گی تاکہ گردشی قرض میں اضافہ نہ ہو۔ آئی ایم ایف کو توانائی شعبےکے ٹیرف پرنظرثانی سے آگاہ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے آتے ساتھ ہی اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر عملدرآمد کیا، آئی ایم ایف نے مالیاتی استحکام پر زور دیا ہے، مالی استحکام کے لیے ترقیاتی کاموں کو روکا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ معیشت میں بہتری آنا شروع ہو گئی، مہنگائی میں بھی کمی ہونا شروع ہو گئی ہے، ٹیکس وصولی پر نظر رکھی اور اس میں بہتری آئی، رواں مالی سال کے بجٹ پر مکمل عملدرآمد کیا۔

شمشاد اختر نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کی جائے گی، محصولات کو بڑھایا جائے گا، ترقیاتی کاموں کے لیے پبلک انویسمنٹ پلان شروع کیا جائے گا، غریبوں کے لیے سماجی نیٹ ورک کو مزید مستحکم کیا جائے گا، 93 لاکھ غریب خاندانوں کی مالی امداد کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں