ایک تولہ سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(پی این آئی) سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے 1986ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے گھٹ کر 214300روپے ہوگئی۔ مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت 428روپے کی کمی سے 183728 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے پر مستحکم رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں