برائلرگوشت کی قیمت میں اضافہ

لاہور(پی این آئی ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے گوشت کی فی کلو قیمت 484 ہو گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی تھوک فی کلو قیمت 322 روپے جبکہ پرچون میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 334 روپے ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز زندہ مرغی کی فی کلو پرچون قیمت 324روپے تھی جو آج بڑھ کر 334 روپے ہو گئی ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت 329 روپے فی درجن برقرار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close