سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ہوا ہے، سونے کی قیمت مزید 1500 روپے بڑھ گئی ہے۔ اس اضافے کے ساتھ 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کے بھاؤ میں 1288 روپے اضافہ ہونے سے دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 730 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا، سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 12 ہزار 800 تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close