15نومبر سے پیٹرول کتنا سستا ہونے کا امکان ہے؟ خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی 15 نومبر سے قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔

تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے بعد پاکستانی عوام کو بھی اس کا ریلیف دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں15نومبر سے آئندہ 15روز کیلئے 8 سے 10 روپے لیٹر تک کمی متوقع ہے۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت جولائی کے بعد 4 فیصد کم ہو کر کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔دوسری جانب روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں اب تک 6 روپے کی نمایاں کمی ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close