سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

    اسلام آباد (پی این آئی)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے بڑھ گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ملک میں 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے اضافے کے ساتھ نرخ ایک لاکھ 82 ہزار 442 روپے ہو گئے ہیں۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں پانچ ڈالرز اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 1 ہزار 965 ڈالر ہو گئی ہے۔

    تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close