نئی اور پرانی صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت نے نئی اور پرانی صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا کہ نئے اور پرانے ایکسپورٹرز کے لئے مقامی اور درآمدی گیس کی فراہمی سے متعلق فرق کو ختم کردیا گیا ۔حکومتی فیصلے کے مطابق ٹیرف سکیم کے تحت نئی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیرف سکیم کے تحت دو سال سے نئی صنعتوں کو گیس کی فراہمی رکی ہوئی تھی۔

گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے برآمدی شعبوں کی پیداواری صلاحیت 100 فیصد تک ہوجائے گی اور گیس کی فراہمی سے ملکی برآمدات میں 3 ارب ڈالرز اضافے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close