پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ، کتنی کم ہوں گی ؟بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔یہ قیمتیں کتنی کم ہوں گی ؟بڑی خبر آگئی ۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے آئندہ 15 روز کے لیے 8 روپے سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی متوقع ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق باخبر عہدیداران نے بتایا کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ڈیزل اور پیٹرول کی عالمی قیمتوں میں کمی آئی ہے، تاہم اسی عرصے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی، جس کے سبب صارفین کو عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ کم مل سکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close