سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

اسلام آباد (پی این آئی )کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز پر ہی خریداروں کو بڑی خوشخبری مل گئی، سونا 2100 روپے سستا ہو گیا۔ سونا خریدنے والوں کے لئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی اچھی خبر آ گئی، بڑھتی ہوئی مہنگائی، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سیاسی اور کاروباری ماحول میں افراتفری کے عالم میں تمام شعبہ زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں، ضروریاتِ زندگی کی ہر چیز دن بہ دن مہنگی ہوتی جارہی ہے۔

ایسی صورتحال میں سونا خریدنے والوں کے لئے خوشخبری ہے کہ سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں 2100 روپے کی کمی ہوئی ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونا فی تولہ 2100 روپے سستا ہوا ہے، قیمت میں بڑی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1800 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 80 ہزار 898 روپے ہو گئی ہے۔ پاکستان کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر کمی ہوئی ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1958 ڈالر ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close