ایف بی آر کی خصوصی ٹیموں کے 429 چھاپے، کتنے کروڑ سگریٹ قبضے میں لیے گئے؟

اسلام آباد (آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ایف بی آر نے 429 چھاپے مار کر ایک کروڑساٹھ لاکھ غیرقانونی سگریٹ قبضے میں لے لئے ہیں،رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعلامیہ کیمطابق چیئرمین ایف بی آرملک امجد زبیرٹوانہ کی ہدایات پرممبران لینڈ ریونیو آپریشنزمیربادشاہ خان وزیر نے ذاتی طورپران تمام کاروائیوں کی نگرانی کی ہے،

ایف بی آرحکام کاکہناہے کامیاب کارروائیاں ڈیوٹی چوروں کیلئے واضح پیغام ہے کہ وہ فوری طورپر اپنے ناجائز ہتھکنڈوں سے باز آجائیں۔ نان ڈیوٹی پیڈ اورجعلی سگریٹس کیخلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔ اگلے مرحلے میں اس غیرقانونی کام میں ملوث افرادکیخلاف فوجداری مقدمات بھی چلائے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close