اسلام آباد(پی این آئی) لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تیزی سے جاری ہے۔
لوکل سریے کی قیمت میں مزید 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا ۔لوکل سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گیا۔ برانڈڈ سریے کی قیمت بھی 2 لاکھ 70 ہزار روپے فی ٹن تک جاپہنچی۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی ضرورت کے مطابق لوہے کا خام مال آنے سے ہی قیمتیں کم ہونگی۔سکریپ کی درآمد میں کمی ،ایل سی نہ کھلنے سکی وجہ سے خام مال نہیں آرہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں