سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی (پی این آئی) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ککا کہنا ہے کہ 1300 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 13 ہزار 100 روپے فی تولہ جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالرز کے اضافے سے 1 ہزار 975 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں