پشاور (پی این آئی) گندم کی قیمت بڑھتے ہی آٹا مہنگا ہوگیا۔۔ پشاور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ گئی، 20 کلو کا تھیلا 100 سے 150 روپے مہنگا فروخت ہونے لگا۔سپیشل آٹا قیمت بڑھنے کے بعد 2 ہزار 800 روپے کے ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔
فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے اضافے سے 2 ہزار 900 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔آٹا ڈیلرز کی جانب سے کہا گیا کہ گندم کی قیمت بڑھی جس کے سبب آٹا مہنگا کرنا پڑا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں