بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے وطن میں ڈالروں کے انبار لگا دیئے

اسلام آباد (پی این آئی) بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر میں وطن عزیز میں ڈالروں کے انبار لگا دیئے ہیں ۔۔۔۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ ماہ ڈھائی ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔۔۔۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال اکتوبر میں ترسیلات ستمبر کے مقابلے میں 11.5 فیصد زائد رہیں۔۔۔۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں 8 ارب 80 کروڑ ڈالرز پاکستان بھیجے گئے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close