پی آئی اے کی نجکاری کے لئے سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کی ضرورت نہیں، نگران وزیر نے واضح کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے کوئی ڈیڈ لائن نہیں، پی آئی اے پر بینکوں کے 430 ارب روپے کے واجبات ہیں، نقصان کی فہرست بہت زیادہ لمبی ہے، کوئی بھی پی آئی اے کو قرض دینے کو تیار نہیں، پی آئی اے کی نجکاری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں، مارچ میں سینیٹ کا انتخاب ہونا ہے، مارچ سے قبل عام انتخابات ہونا ہیں، ہمیں دیکھنا تھا کہ کون سے ادارے معیشت پر بوجھ ہیں۔فواد حسن فواد نے کہا کہ پی آئی اے پر بینکوں کے 430 ارب روپے کے واجبات ہیں، نقصان کی فہرست بہت زیادہ لمبی ہے، دسمبر تک اثاثوں اور اخراجات کا کام مکمل کرنا ہے، ہمارے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ ہے، آپریشن سے متعلق اثاثوں کی ویلیوایشن جلد ہوجائے گی، کل بورڈ آف ڈائریکٹرز معاملات کو دیکھے گا۔نگراں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت میں پی آئی اے کو چلانے کی استعاعت نہیں ، کوئی بھی پی آئی اے کو قرض دینے کو تیار نہیں، نجکاری کے لیے قانون میں کچھ پیچیدگیاں ہوتی ہیں، پی ایس او نے پی آئی اے کے لیے 15 ارب روپے کی حد رکھی تھی، پی ایس او نے 2 ارب روپے کی حد بڑھائی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، سابق وزیر کے پائلٹس سے متعلق بیان کا بہت نقصان ہوا، نجکاری کے لئے سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کی ضرورت نہیں، ادارے کو ختم کرنے کے بجائے زندہ رکھنا بہتر ہے، موجودہ حالات میں نقصانات کو پورا نہیں کیا جاسکتا۔فواد حسن فواد کا یہ بھی کہنا تھا کہ نگراں حکومت کسی ادارے کو نجکاری لسٹ میں نہیں ڈال سکتی، نگراں حکومت لسٹ میں موجود ادارے کی نجکاری کرسکتی ہے، نگراں حکومت کو بھی قوانین کی پابندی کرنا ہے، نگراں حکومت بین القوامی معاہدے بھی کرسکتی ہے، کئی دہائیوں سے ہمارے کئی ادارے خسارے میں ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں