تین بڑی کار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس بحال کر دیئے گئے

کراچی (آئی این پی )تین بڑی کار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس بحال کردیئے گئے ،31 دسمبر تک بزنس پلان طلب کیاگیا ۔ وزارت صنعت و پیداوار نے 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس بحال کردیئے۔ کار مینوفیکچررز کے معطل شدہ لائسنس عارضی طور پر بحال کئے گئے ، ان کمپنیوں سے 31 دسمبر تک بزنس پلان طلب کرلیا گیا ۔ گاڑیوں کی ایکسپورٹ، لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پر کارروائی کی گئی تھی۔

کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی پیداوار نہیں بڑھائی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کار ساز کمپنیوں نے 2 فیصد ایکسپورٹ سے متعلق شرط پوری نہیں کی۔ کمپنیاں گاڑیوں کے آلات و سپیئر پارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں۔ خیال رہے کہ نگران وفاقی حکومت نے کار مینوفیکچررز کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے 3 بڑی کار کمپنیوں کے لائسنس گزشتہ ماہ ہی معطل کئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں