اسلام آباد (آئی این پی)سٹیٹ بینک نے اعلان کردیاسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ سمو گ سے متاثرہ اضلاع میں کل 10نومبر کو بینک بھی بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعض اضلاع میں بینکوں کی برانچیں سموگ کی وجہ سے 10 نومبر جمعہ کو بند رہیں گی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت پنجاب کے 8 نومبر 2023 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن (ضلع لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور)، ضلع گوجرانوالہ، ضلع حافظ آباد، ضلع سیالکوٹ اور ضلع نارروال کے تمام بینک/مائیکرو فنانس بینک 10 نومبر جمعہ کو اپنی برانچیں بند رکھیں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں