اسلام آباد (پی این آئی) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے اضافہ کردیا۔ میڈیا کے مطابق نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلز میں کی جائیں گی۔بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ دوسری جانب حکومت نے بجلی کے بعد گیس مہنگی کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط پوری کردی، اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ منظوری کے بعد اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق نومبر سے ہوگا،پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فکسڈ چارجز 10روپے سے بڑھا کر 400 روپے کردیے گئے، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کردیا گیا، ماہانہ 25 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے نرخوں میں 100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ماہانہ 25 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمت 200 روپے سے بڑھا کر 300 روپے ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ ماہانہ 60 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمت 300 روپے اضافہ کیا گیا ہے، ماہانہ 60 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمت 300 روپے سے بڑھا کر 600 روپے ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔
ماہانہ 100مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمت 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، 100مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمت 400 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ماہانہ 150مکعب میٹر گیس کی قیمت 600 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ 200 مکعب میٹر گیس کی قیمت 800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ 300 مکعب میٹر گیس کی قیمت 1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ ماہانہ 300 مکعب میٹر گیس کی قیمت 1100 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ 400 مکعب میٹر گیس کی قیمت 1500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
ماہانہ 400 مکعب میٹر گیس کی قیمت 2000 روپے سے بڑھا کر 3500روپے ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ ماہانہ 400 مکعب میٹر گیس سے زائد کے استعمال پر قیمت 3100 روپے سے بڑھا کر 4000 روپے ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔بلک صارفین کیلئے گیس کی قیمت 2000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمت 3900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سیمنٹ انڈسٹری کیلئے گیس کی قیمت 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سی این جی صارفین کیلئے گیس کی قیمت 3600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں