عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کریش کر گئیں

کراچی (پی این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کمی کے بعد 81 ڈالر فی بیرل پر آ گیاہے جبکہ ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب پاکستان میں روئی کی قیمت میں 200 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد فی من کی ایکس جن قیمت 17 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے ۔یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 287.50 روپے پر برقرار ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close